کشمیر، ذخمی تیندوے کی تندرست ہونے کے بعد مسکن میں واپس
امیرالدین مغل
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی تحصیل پٹہکہ کے نواحی علاقہ سے ذخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا تیندوا ( کامن لیپرڈ) صحت یابی کے بعد دوبارہ اس کے آبائی مسکن میں چھوڑ دیا گیا۔
16 ماہ کے نر تیندوے کو اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ اور محکمہ وائلڈ لائف کشمیر کی ٹیم صحت یابی کے بعد لیکر مظفرآباد پہنچی جہاں سے اس کو اس کے قدرتی مسکن میں آزاد کر دیا گیا۔
جنگلوں میں خوراک کی کمی کی وجہ سے تیندوے سمیت دیگر جنگلی حیات انسانی آبادیوں کا رخ کرتی ہے تو اس کا نتیجہ انسانوں اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم کی صورت میِں نکلتا ہے
ایساہی ہوا تیندوے کے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی رکن ڈاکٹر ٹنا جو کہ تیندوے کی معالج ٹیم میں شامل ہیں نے بتایا کہ تیندوے کی گردن اور سر میں چوٹیں تھیں علاج کے دوران بیرون ممالک سے ماہر ڈاکٹروں سے بھی مشاورہ کی گئی۔
یہ تیندوار اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے ڈاکٹرز کی ٹیم طرف سے بہترین طبی امداد پر صحت یاد ہوگیا لیکن
دوسری جانب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے محکمہ وائلڈ لائف کے پاس بیمار اور ذخمی جنگلی جانوروں کے علاج معالجہ کا کوئی خاطر خواہ اہتمام نہیں ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ عبدالشکور کٹاریہ اور ڈپٹی ڈائیریکٹر محکمہ جنگلی حیات سخی الزمان کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں جنگلی حیات کے علاج معالجہ کیلئے ابتدائی طبی مرکز اور ڈاکٹر کی تعیناتی کی اشد ضروری ہے جس سے بہت سے جانوروں کو بچایا جا سکتا ہے
پراجیکٹ منیجر حماد الدین زنگی کہتے ہیں کہ 2008 سے 2025 تک انسانوں کے ہاتھوں 70 ایسے تیندوے ہلاک ہوئے جنگلی حیات اور انسانوں کے درمیان تصادم سے نظام قطرت میں عدم توازن پیدا ہو رہا ہے جس کے مستقبل قریب میں شدید نقصانات کے خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگلی سور تیندوے کی خوراک کا بڑا زریعہ ہیں لیکن تیندوے کی تعداد کم ہونے سے جنگلی سور کی تعداد مسلسل بڑھ رہی یے جو کہ ایکو سسٹم میں توازن کے بگاڑ کا بڑا سبب ہے
سیکرٹری جنگلات چویدری محمد فرید نے بھی تیندوے کو دیکھنے کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے یہ تیندوار صحت یاب ہوکر واپس اپنے مسکن میں چلا گیا ہے ۔
تیندواے کو آزاد کرتے وقت اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ سے
| نام | عہدہ |
| محمد عباس | اسسٹنٹ ڈائریکٹر |
| ڈاکٹر شبیح الحسن | ویٹرنری ڈاکٹر |
| ڈاکٹر ٹنا راجہ | ویٹرنری ڈاکٹر |
| انیلہ | ٹیم ممبر |
| ظاہر | نگراں |
| نواز | نگراں |
| سخی الزماں | ڈپٹی ڈائریکٹر |
| عماد الدین زنگی | پروجیکٹ مینیجر |
| شائستہ علی | ایم اینڈ ای آفیسر |
| عبدالحمید | اے ڈی ایف |
| فیصل امتیاز | ایف ڈی او |
مصنف کے بارے میں





