|

چترال اور کمراٹ ویلی کی سرحد واقع تھالو زوم

شئر کریں

تحریر: عمران خان آزاد

تھالو زوم یعنی تھل کا پہاڑ۔ زوم کھوار زبان کا لفظ ہے جس کی معنی پہاڑ ہے اور تھالو کا مطلب تھل۔ ہندوکش کے دل چترال اور کمراٹ ویلی کے سرحد پر واقع اس پہاڑ کو کھوار بولنے والوں نے یہ نام تھل گاؤں کی نسبت سے دیا ہے۔

نہ صرف تھالو زوم بلکہ اس سے متصل چترال کے علاقے کو بھی دیر کی گاوریوں کی نسبت سے بشقار گول کہا جاتا ہے۔ کھوار بولنے والوں نے یہ نام گاوریوں کو دیا ہے جو آج تک چترال میں مستعمل ہے۔ اگرچہ دیر کے برعکس سوات کے گاوری اس نام سے نابلد تھے لیکن کھوار بولنے والوں نے یہ نام تمام گاوری بولنے والوں کو دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ کئی محققین نے بھی گاوری زبان اور لوگوں کیلئے یہ نام استعمال کیا ہے۔

بشقار گول چترال کا ایک مشہور خوبصورت علاقہ ہے۔ یہاں بالائی سوات اور کمراٹ کے راستے ملتے ہیں۔ کمراٹ سے آنے والے تھالو پاس سے جبکہ سوات سے آنے والے مانیال پاس سے ہوتے ہوئے بشقار گول آتے ہیں اور پھر یہاں سے آگے چترال جاتے ہیں۔ آج اگرچہ ان پہاڑی راستوں کے بارے میں نہ ہونے کے برابر لوگ جانتے ہیں لیکن ماضی قریب تک یہ مقامی لوگوں کے لئے بہت اہم راستے ہوا کرتے تھے۔ بالخصوص انیسویں صدی کے شروعات میں جب دیر خاص ( دیر سٹی ) اور اس سے متصل علاقوں پر یوسفزی قبائل قابض ہوئے تو بالائی سوات اور دیر کے مقامی داردی النسل لوگ چترال جانے کیلئے ان دشوار گزار اور سخت راستوں کا استعمال کیا کرتے تھے۔

تھالو زوم 6050 فٹ بلند ایک الگ تھلگ پہاڑ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک ایک دو بار اسے سر کیا گیا ہے زیادہ تر کوہ پیماؤ اس سے دور رہتے ہیں۔ کمراٹ ویلی سے تھالو زوم بیس کیمپ تین سے چار دنوں کے فاصلے پر ہے۔ راستہ سخت ہے لیکن اس ٹریک کا شمار شمال کے چند خوبصورت پہاڑی راستوں میں ہوتا ہے۔ کمراٹ ویلی سے تھالو بیس کیمپ تک برف پوش پہاڑ، سرسبز وسیع میدان، گھنے جنگل اور کئی بڑی جھیلوں سمیت بڑے بڑے گلیشئیرز سیاحوں کو دعوت نظارہ دیتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *