ایکشن کمیٹی پر پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے ۔ محمود اچکزئی
اسلام آباد
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے عوامی ایکشن کمیٹی سے اپیل کہ تئیس جون کے اعلان کردہ لانگ مارچ پر نظرثانی کرے اپوزیشن لیڈر نے حکومت سے بھی مطالبہ کر دیا کہ پانچ جون سے قبل کی صورتحال کی بحالی کے ساتھ عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کے خلاف عائد فورتھ شیڈول سمیت غیر معمولی پابندیوں کا خاتمے کیا جائے
قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے آزاد جموں و کشمیر سے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت ایڈووکیٹ نبیلہ ارشاد، چیئرپرسن جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی نے کی،
وفد میں سردار عبدالماجد سردار اشتیاق میں سول سوسائٹی اور ہیومن رائٹس کونسل کے نمائندے شریک
ملاقات میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ترجمان تحریک تخفظ آئین پاکستان اخوانزادہ حسین خان یوسفزئی شریک ہوئے
ملاقات میں شہرام خان ترکئی اور عاطف خان بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں جاری عوامی احتجاج پر بات چیت ہوئی
احتجاج کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیاسی، سماجی اور انسانی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفد نے قائدِ حزبِ اختلاف کو موجودہ بحران کے پس منظر، عوامی تحفظات اور مختلف فریقین کے مؤقف سے آگاہ کیا
وفد نے تشویش کا اظہار کیا کہ حالات مسلسل کشیدگی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے مسئلۂ کشمیر اور جمہوری و قومی حقوق کے لیے بے مثال قربانیاں دیں، محمود خان اچکزئی
موجودہ صورتحال کا حل تحمل، بردباری، سیاسی بصیرت اور باہمی احترام کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔ محمود خان اچکزئی
تمام سیاسی قوتوں، حکومتی نمائندوں اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں محمود خان اچکزئی
ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہوں۔محمود خان اچکزئی
موجودہ تعطل کے خاتمے اور بامقصد مذاکرات کے آغاز کے لیے فوری اعتماد سازی کے اقدامات ناگزیر ہیں۔محمود خان اچکزئی
پانچ جون سے قبل کی صورتحال کی بحالی، عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کے خلاف عائد فورتھ شیڈول سمیت غیر معمولی پابندیوں کے خاتمے کیا جائےمحمود خان اچکزئی
نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر اٹھانے کی ضرورت ہے محمود خان اچکزئی
محمود خان اچکزئی کی عوامی ایکشن کمیٹی سے اپیل کہ تئیس جون کے اعلان کردہ لانگ مارچ پر نظرثانی کرے
تمام فریقین ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جن سے تصادم کا خطرہ پیدا ہو۔ محمود خان اچکزئی
محرم الحرام اور یومِ عاشورہ کے تقدس کے پیشِ نظر کسی بھی جانب سے طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائےمحمود خان اچکزئی
کریک ڈاؤن یا تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔محمود خان اچکزئی
سیاسی اور عوامی نوعیت کے مسائل کا حل طاقت یا انتظامی اقدامات میں نہیں بلکہ سنجیدہ مذاکرات سے ہےمحمود خان اچکزئی
خوراک، ادویات، پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائےمحمود خان اچکزئی
مصنف کے بارے میں
تازہ ترین خبروں
رائے06/22/2026ایکشن کمیٹی پر پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے ۔ محمود اچکزئی
خبریں06/16/2026آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس، مظفرآباد میں دو خواتین اور ان کے شوہروں کی گرفتاری پر ہنگامہ اپوزیشن کا واک اوٹ
خبریں06/14/2026آزادکشمیر، انٹرنیٹ بندش کا دسواں، ہڑتال کا چھٹا روز2 مزید افراد جاں بحق
خبریں06/13/2026شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال پانچواں روز،انتظامیہ مظفرآباد کے جانب آنے والی سڑکیں بند کرنے لگی
