سعودی عرب کے دس ارب مالی تعاون سے یونیورسٹی کیمپ کا افتتاح۔
مظفرآباد، محمد سیف الاسلام
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں قائم سب سے قدیم آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کے چھتر کلاس کے مقام پر نئے تعمیر ہونے والے جدید کیمپس کا فتتاح کر دیا گیا ہے اس کیمپس کی تعمیر پر دو ارب پاکستانی روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے جو سعودی عرب کی حکومت فنڈز فار ایشیا نے فراہم کی ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سعودی فنڈز ایشیا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعود الشماری اس جدید کیمپس کا افتتاح کیا
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی فنڈز کے ڈائریکٹر برائے ایشیاء ڈاکٹر سعود الشماری نے کہا کہ تعمیر ہونے والا جدید کمپس کشمیریوں کے لئے سعودی عوام کا تحفہ ہے۔
آٹھ اکتوبر دوہزار پانچ میں یونی ورسٹی کے عمارت مکمل تباہ ہو گئی تھی۔ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے 2005کے زلزلہ کے بعد کشمیری عوام کے لئے یونی ورسٹی کی عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا سعودی عرب کی حکومت نے اس کیمپس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ جدید تعلیمی و تحقیقی سامان کی فراہمی کے لئے بھی مالی وسائیل فراہم کئے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب ہے دوران پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر نے جدید کیمپس کی تعمیر اور درس و تدریس کا ہر قسم کے سامان سے کمپس ہو مزین کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
مصنف کے بارے میں

تازہ ترین خبروں
خبریں03/07/2025مظفرآباد، فیسوں کے معاملہ پر طلبہ کا احتجاج پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ
خبریں02/15/2025کراچی سے سیاحت کیلئے وادی نیلم آنے والے میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق
خبریں02/12/2025سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم اب انتخاب لڑ سکیں گے
خبریں02/05/2025سرینگر میں اچھا کرکٹ ہوا انٹر نیشنل پلیئر آئے شاہد آفریدی