کراچی سے سیاحت کیلئے وادی نیلم آنے والے میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق
وادی نیلم، سیف الاسلام
کراچی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم میں سیاحت کی غرض سے آنے والے میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ضلع نیلم کے انچارج محمد اختر ایوب نے ( کی نیوز) کو بتایا کہ سید محمد طلحہ علی اپنی بیوی دعا زہرہ ذیدی کے ہمراہ کراچی سے سیاحت کیلئے آئے تھے جنہوں نے وادی نیلم کے علاقہ کیل سیری کے ایک شنگریلا نامی نجی گیسٹ ہاؤس میں قیام کیا تھا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق رات کو کمرے گرم رکھنے کیلئے گیس ہیٹر جلایا گیا تھا کمرہ بند ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے سے دونوں کی موت واقع ہو گئی ہے صبح دیر تک نا جاگنے پر گیسٹ ہاؤس کے انتظامیہ نے دروازے کھولا تو دونوں کو مردہ حالت میں پایا گیا۔
اس نا خوشگوار واقعہ کے بعد پولیس نے میاں بیوی کی ڈیڈ باڈی تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ضلع نیلم کے زریعہ کراچی بھیجنے کیلئے مظفرآباد روانہ کر دی
مصنف کے بارے میں

تازہ ترین خبروں
خبریں03/07/2025مظفرآباد، فیسوں کے معاملہ پر طلبہ کا احتجاج پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ
خبریں02/15/2025کراچی سے سیاحت کیلئے وادی نیلم آنے والے میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق
خبریں02/12/2025سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم اب انتخاب لڑ سکیں گے
خبریں02/05/2025سرینگر میں اچھا کرکٹ ہوا انٹر نیشنل پلیئر آئے شاہد آفریدی