کشمیر میں شدید بارش سڑکیں بند املاک تباہ ایک کم سن بچی جان سے گئی
مظفرآباد (کی نیوز)
آزادکشمیر میں شدید بارش کا سلسلہ اتوار 19 اپریل کے روز اکٹر علاقوں میں تھم گیا لیکن رات بھر ہونے والی شدید بارش سے مختلف واقعات میں ایک کم سن بچی جاں بحق کئی رہائشی مکانات ایک ڈسپنسری پیدل آمد رفت والے پل تباہ ہوئے ہیں جبکہ کئی رابطہ سڑکیں بند بجلی اور فون کا نظام بھی متاثر ہوا ہے
سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق وادی لیپہ کے غائی پورہ علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں اکر گھاسلہ علاقے میں ایک رہائشی مکان تباہ ہوا ہے وادی لیپہ کے علاقہ انٹلیاں میں ہتھر گرنے ایک سرکاری ڈسپنسری تباہ ہو گئی جبکہ سکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا
وادی نیلم کے گاوں سالخلہ میں پیدل امد رفت کا پل تغیانی میں بہہ گئی وادی نیلم کے دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے پل بہنے جانے کی اطلاعات ہیں
وادی نیلم کی کین شاہراہ متعدد مقامات سے بند ہو گئی تھی جس کو بحال کیا جا رہا ہے انتظامیہ کے مطابق کئی مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر سڑک کو بحال کر دیا گیا ہے
وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کا نظام متاٹر ہو گیا ہے
وادی نیلم میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شیخ بیلہ کے علاقہ میں پھنسے سیاحوں کی تیس گاڑیوں کو نکال لیا گیا تھا انتظامیہ نے سیاحوں اور مسافروں کو پہاڑی علاقوں میں بارش کے دوران سفر نا کرنے کی ہدائت کی ہے
سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آزادکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری کی ہیشن گوئی کی ہے جبکہ پہاڑی پر گرفباری بھی ہو گی دریاؤں ندی نالوں میں تغیانی کا خطرہ ہے اس لئے لوگوں کو دریاوں ندی نالوں کے کناروں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے
وادی نیلم کے علاقہ دوسٹ کے شاہ سیری میں دریا کے کٹاؤ سے زمین سرکنے لگ گئی ہے جس سے سو سے زائد گھر لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہونے کا خطرہ ہے زمین میں بڑی بڑی دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے




