مظفرآباد، فیسوں کے معاملہ پر طلبہ کا احتجاج پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ
مظفرآباد، سیف الاسلام (کی نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج پر پولیس کی شیلنگ کاٹھی چارج کے بعد طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے جامعہ کے روز صبح شروع ہونے والا احتجاج رات تک جاری رہا طلبہ کا احتجاج اس وقت شروع ہوا جب جامعہ کے روز آزادجموں کشمیر یونیورسٹی کے زہر اہتمام ہونے امتحانات کو کئی طلبہ کو اس لئے امتحان میں نہیں بیٹھنے دیا کہ انہیں نے فیس ادا نہیں کی اس پر طلبہ کے احتجاج شروع کردیا
جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو بلا لیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس یونیورسٹی سٹی کیمپ کے احاطہ میں آنسو گیس کی شیلنگ کرتی دکھائی دے رہی ہے ایک اور ویڈیو میں پولیس یونیورسٹی سٹی کمپس کے مین گیٹ سے طلبہ کو لاٹھیوں سے تشدد کرتے ہوئے لیجاتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں جبکہ طلبہ یونیورسٹی کے احاطہ سے پولیس پر پتھراؤ کررہے ہیں اس واقعہ کے بعد طلبہ نے پریس کلب کے سامنے آزادی چوک میں احتجاجی دھرنا دیکر کئی گھنٹے احتجاج کیا طلبہ یونیورسٹی انتظامیہ پولیس کے لاف نعرہ بازی کررہے تھے اس دوران پولیس کی نفری بھی موجود تھی اس دوران شام کے وقت پولیس کی طرف سے طلبہ پر ایک مرتبہ پھر کاٹھی چارج کیا گیا جس سے طلبہ منتشر ہو گئے پولیس نے کئی طلبہ کو گرفتار بھی کر لیا پولیس کے گرفتار کئے گئے طلبہ کو جامعہ کے روز رات کو رہا کر دیا لیکن اس کے باجود بڑی تعداد میں طلبہ یونیورسٹی سٹی کیمپس کے باہر جمع ہو گئے اور انہوں نے احتجاج جاری رکھا طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے احتجاج کو دیگر اضلاع تک پھیلائیں گے
مصنف کے بارے میں

تازہ ترین خبروں
خبریں03/07/2025مظفرآباد، فیسوں کے معاملہ پر طلبہ کا احتجاج پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ
خبریں02/15/2025کراچی سے سیاحت کیلئے وادی نیلم آنے والے میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق
خبریں02/12/2025سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم اب انتخاب لڑ سکیں گے
خبریں02/05/2025سرینگر میں اچھا کرکٹ ہوا انٹر نیشنل پلیئر آئے شاہد آفریدی