شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال پانچواں روز،انتظامیہ مظفرآباد کے جانب آنے والی سڑکیں بند کرنے لگی

شئر کریں

مظفرآباد( کی نیوز)

أزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے پانچویں روز ریاست ہھر میں کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہر قسم کے کاروبار بدستور بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے

سرکاری دفاتر کھلے ہیں لیکن ان میں حاضری نا ہونے کے برابر ہے بینک کھلے ہیں لیکن انٹر نیٹ بندش سے اے ٹی ایم بند ہیں جس پر بینکوں کی انتظامیہ نے اے ٹی ایم مشینوں کو تالے لگا کر مکمل بند کر دیا ہے

دارالحکومت مظفرآباد میں ہفتہ کے روز مختلف مقامات پر پولیس کو ریت بھری سے عارضی مورچے بناتے ہوئے دیکھا گیا

انتظامیہ کی جانب سے دارالحکومت مظفرآباد کی جانب آنے والی اہم راستوں کو بند کرنے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں مظفرآباد کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی کوہالہ روڈ پر مختلف مقامات ہر سڑکوں پر مٹی اور ہتھر ڈال کر نصف شاہراہ کو بند کر دیا ہے جہاں ایک وقت میں ایک ہی گاڑی گزرنے کے گنجائش ہے تاکہ اگر سڑک بند کرنا پڑے تو فوری طور پر بند کیا جائے اسی طرح بعض مقامات پر نصف سڑک پر مشین سے گڑھے بھی کھودے گئے ہیں

شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعٹ آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں سمیت شہروں میں بھی اشیاء خورد و نوش اور ادویات کی قعلت ہیدا ہونا شروع ہو گئی یے خاص کا ضلع حویلی اور وادی نیلم میں

دارالحکومت مظفرآباد کے رہائشی خیبر پختونخوا کے قریبی علاقہ گڑھی حبیب اللہ سے جا کر ضروری اشیاء خرید کر لانے میں مصروف ہیں

ضلع پونچھ کے صدر مقام راولاکوٹ شہر کا کنٹرول فورسز کے پاس ہے جبکہ شہر کے بایر دریک عید گاہ متیال میرہ سمیت تین مقامات ہر دھرنے جاری ہیں جن میں یزاروں لوگ شریک ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
تاہم ہفتہ کے روز پوری ریاست میں کوئی نا خوشگوار واقع ہیش نہیں آیا

دوسری جانب پاکستان کے ٹی وی چینلز ہر حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ یک طرفہ خلاف حقائق خبریں نشر کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس پر مظاہرین کی طرف سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے

مصنف کے بارے میں

Media Desk

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *