آزادکشمیر مکمل شٹرڈاؤن پہہ جام ہڑتال کہیں کوئی ریڑھی تک نہیں لگی

شئر کریں

مظفرآباد( کی نیوز)

آزاد کشمیر (پاکستان کے زیر انتظام کشمیر) کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت دیاست بھر میں حکومت کی طرف سے کالعدم قرار دی گئی عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مکمل شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہے مختلف مقامات پر پتھر اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکےسڑکیں جزوی طور پر بند کی گئی
آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں مظاہروں اور مظفرآباد کی جانب مارچ بھی شرور ہو گیا یے

مظفرآباد شہر کی صورت حال

مظفرآباد شہر میں مکمل ہڑتال شہر میں ناشتہ سینٹر ہوتل. تندور، حتی کہ میڈیکل سٹور بھی بند ہیں شہر میں کہیں ریڑھی تک کہیں لگی نا ہی کوئی پالش کرنے والے دیکھا گیا
البتہ بینک اور سرکاری دفاتر کھلے رہے لیکن حاضری انتہائی کم جبکہ سرکاری اداروں میں بھی بیت کم ملازمین حاضر ہوئے سائلین کی حاضری نا ہونے کی برابر رہی

مظفرآباد شہر میں مختلف مقامات پر آزاد کشمیر پولیس، رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری، اسلام آباد پولیس کی نفری تعینات کی گئی یے جبکہ فورسز شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فلیگ،مارچ بھی کیا جاتا رہا

مظفرآباد شہر کے علاقہ لوئر پلیٹ میں سڑک پر پتھر ہھینک کر بند کیا گیا لیکن پولیس نے سڑک کو بحال کر دیا
مظفرآباد ایئر پورٹ روڈ پر بھی پتھر پھینک کر سڑک کو بند کیا گیا تھا پولیس نے سڑک کھلوانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی تاہم کوئی ذخمی نہیں ہوا
مظفرآباد شہر کے دو بڑے بسٹینڈ سمیت تمام چھوٹے پبلک ٹرانسپورٹ اڈے خالی رہے سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ مکمل غائب کہیں اکا دکا نجی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلتے ہوئے ضرور نظر آئے

ضلع جہلم ویلی کے تمام چھوٹے بڑے بازار بند رہے از دوران ہٹیاں بالا سمیت مختلف علاقوں میں جلوس بھی نکالے گئے مختلف علاقوں میں شام کے وقت مظفرآباد کی جانب مارچ کرنے کے اعلانات بھی ہوتے رہے

ضلع باغ کی تحصیل دھیرکوٹ کے علاقہ منہاسہ میں مظاہرین نے کوہالہ دھیرکوٹ سڑک بند کر دی جس کی وجہ سے سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کا راستہ روک دیا پولیس کی نفری موقع پر پہنچی کافی دیر کے بعد سڑک کھلوانے میں کامیاب ہو گئی

پونچھ ڈویژن کے چاروں اضلاع راولاکوٹ، باغ،سدھنوتی اور حویلی میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال رہی چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور ہبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہی
راولاکوٹ میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد مارے جا چکے ہیں
میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں بھی مکمل شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال رہی میرپور اور بھمبر جہاں سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے مقامی زرائع کے مطابق میرپور سے اسلام گڑھ کے راستے کافلے کوٹلی کی طرف روانہ ہو گئے ہیں

وادی نیلم کے بالائی علاقوں گریس،کیل، شاردا سے گاڑیوں پر مشتمل کافلہ مظفرآباد کی جانب روانہ ہو گیا ہے مقامی زرائع کے مطابق پولیس نے مختلف پلوں کے فرش اکھاڑ دیئے ہیں تاکہ کافلے لو روکا جائے تاہم ضلع نیلم مقامی پولیس ہی موجود ہے بیرون فورس تعینات نہیں کی گئی

ازادکشمیر بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل بند ہونے کی وجہ سے مقامی صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹی ویسٹ کو اپنا کام اداروں تل پہنچانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے

ایسے میں حکومت کی جانب سے پاکستانی ٹی وی چینلز ہر شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال ناکام ہونے کی ایک ہی جیسی جھوٹی خبریں نشر کرائی جا رہی ہیں جبکہ بازار کھلے ہونے کی پرانی ویڈیو ایک ہی جیسی چینلز پر چل رہی ہیں

مصنف کے بارے میں

Media Desk

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *