ایف آئی اے نے رفتار کے دفتر پر دھاوا کر رفتار کی ٹیم کو ہراسان کیا
کراچی(کی نیوز)
پاکستان کے ادارہ فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے معروف ڈیجٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار بانی اور پاکستان کے معروف نجی چینل سماء نیوز کے سابق ڈائریکٹر نیوز صحافی فرحان ملک کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کی ٹویٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات، ایف آئی اے کے اہلکاروں نے رفتار میں فرحان ملک کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے انہیں اور ان کی ٹیم کو ہراساں کیا، کسی قانونی جواز یا وجہ بتائے بغیر ان کے دفتر میں گھس آئے اور کہا کہ وہ آج دوپہر 1 بجے ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہوں۔
فرحان ملک مقررہ وقت پر ایف آئی اے کے دفتر پہنچے، لیکن گھنٹوں بغیر کسی وجہ کے انتظار کروایا گیا۔ پھر شام 6 بجے، انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ نہ کوئی وضاحت دی گئی، نہ کوئی الزام بتایا گیا، نہ کوئی قانونی جواز پیش کیا گیا فرحان ملک رفتار میڈیا ایجنسی کے بانی ہیں جو ایک متحرک ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔
نیوز ویب سائٹ دی پاکستان اردو کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر نے بتایا کہ فرحان ملک کے خلاف تقریباً تین ماہ قبل انکوائری شروع کی گئی تھی
مصنف کے بارے میں
تازہ ترین خبروں
خبریں07/31/2026کشمیر کے شہدا اور حقوق کے لیے آواز: اسلام آباد کے ایف-10 مرکز میں سینیٹر مشتاق احمد خان کی قیادت میں جلسہ کشمیر کا انعقاد
خبریں07/29/2026زاد کشمیر کے حقوق کے لیے آواز: اسلامی جمعیت طلبہ کا اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج
خبریں07/15/2026حکومت سے مزاکرات کامیاب ایکشن کمیٹی نے مارچ 22 جولائی تک موخر کر دیا دھرنا جاری رہے گا
رائے07/13/2026لانگ مارچ سے کیا حاصل ہو گا؟
