وادی نیلم، خوفناک آتش زدگی بازار جل گیا
وادی نیلم( کی نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم کے علاقہ دواریاں بازار میں آتش زدگی سے بازار کا ایک حصہ جل کر خاکستر ہو گیا مقامی لوگوں فائر برگیڈ عملہ نے آگ بجھانے کی کوشش میں حصہ لیکر دیگر بازار کو جلنے سے بچا لیا۔
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ضلع نیلم کے انچارج محمد اختر ایوب نے ( کی نیوز) کو بتایا کہ آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی آتش زدگی سے 7 دوکانین 2 گیسٹ ہاؤس مکمل جل گئے جبکہ دو موٹر سائیکل بھی آگ کی نذر ہو گئے۔
محمد اختر ایوب کے مطابق پولیس کنٹرول روم سے 25 فروری صبح پانچ بجے کے قریب دواریاں بازار میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اٹھمقام اور شاردا سے ایمر جنسی رسپانس ٹیم اور فائر برگیڈ کو روانہ کیا گیا جس نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پانے کیلئے کوشش کی آگ لگنے کے بعد مقامی لوگ پولیس اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف رہے بروقت کاروائی کی وجہ سے دیگر بازار کو جلنے سے بچ گیا۔
آگ لگنے کے وقت بازار بند تھا دوکانیں بند ہونے کی وجہ سے دوکانیں سے سامان نکالنے تک کا موقع نہ ملا اور لکڑی سے بنی دوکانیں دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئی۔
وادی نیلم میں آگ لگنے کے واقعات معمول ہے ایک روز قبل وادی نیلم کے علاقہ لیسوا میں بھی آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان جل گیا
مصنف کے بارے میں
تازہ ترین خبروں
خبریں07/31/2026کشمیر کے شہدا اور حقوق کے لیے آواز: اسلام آباد کے ایف-10 مرکز میں سینیٹر مشتاق احمد خان کی قیادت میں جلسہ کشمیر کا انعقاد
خبریں07/29/2026زاد کشمیر کے حقوق کے لیے آواز: اسلامی جمعیت طلبہ کا اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج
خبریں07/15/2026حکومت سے مزاکرات کامیاب ایکشن کمیٹی نے مارچ 22 جولائی تک موخر کر دیا دھرنا جاری رہے گا
رائے07/13/2026لانگ مارچ سے کیا حاصل ہو گا؟
