آزادکشمیر، انٹرنیٹ بندش کا دسواں، ہڑتال کا چھٹا روز2 مزید افراد جاں بحق

شئر کریں

مظفرآباد، راولاکوٹ( کی نیوز)

أزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش کو دس دن مکمل جبکہ شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو چھ روز مکمل ہونے کے بعد حالات مزید خراب جھڑپوں میں دو مزید افراد جاں بحق اور نو افراد ذخمی ہو گئے ہیں جبکہ اکٹر علاقوں میں خورک، ادویات سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قعلت بڑھنے رہی یے

اتوار روز صبح راولاکوٹ کے قریب دریک گراؤنڈ میں دھرنے کے شرکا اور فورسز کے درمیان جھڑپ میں دھرنے کے دو شرکا جان گنوا بیٹھے جبکہ آٹھ ذخمی ہوئے انتظامیہ نے دو افراد کے مارے جانے اور اٹھ کے ذخمی ہونے کی تصدیق تو کی ہے لیکن اس کی تفصیل نہیں بتائی

حکومت کی طرف سے کالعدم قرار دی گئی ایکشن کمیٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صبح کے وقت دھرنے کے شرکا پر فورسز کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس جے کے نتیجہ میں دو افراد مارے گئے جبکہ اٹھ زخمی ہوئے دھرنے کے شرکا کی طرف سے مزاہمت پر فورسز پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی

اس سے قبل ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب راولاکوٹ شہر اور گرد و نواح میں جہاں انٹر نیٹ سروسز پہلے ہی بند ہیں فون سروس بھی مکمل بند کر دی تھی جس پر دھرنا کے شرکا کو شک ہو گیا تھا کہ ان کے خلاف کسی بھی وقت اپریشن کیا جا سکتا ہے

راولاکوٹ کوٹ کے دریک گراؤنڈ کی مختلف ویڈیو سشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں ایک جنازہ لیجاتے ہوئے دکھایا گیا یے جبکہ کئی مقامات پر خون بکھرا ہوا جبکہ مختلف ذخمی نوجوان بھی نظر آرہے ہیں ویڈیو میں دریک گراونڈ میں بڑی تعداد لوگوں کی دوبارہ جمع ہوئی نظر آرہی ہے

اتوار کے سہ پہر راولاکوٹ کے قریب ایک دوسرے مقام متیال میرا میں بھی جھڑپ کی اطلاعات میں موصول ہوئی ہیں جن میں متعدد افراد کے ذخمی ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن آزاد زرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی

آزادکشمیر بھر کے مختلف علاقوں میں خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قعلت بڑھنے کی اطلاعات مل رہی ہیں

بعض جگہوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایکشن کمیٹی کی جانب سے انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انتظامیہ اشیاء خورد و نوش لیجانے والی گاڑیوں کو روک رہی ہے

مصنف کے بارے میں

Media Desk

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *