کنٹرول لائن پر بسنے والا ایک اور نوجوان بھارتی فوج کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گیا

کنٹرول لائن پر بسنے والا ایک اور نوجوان بھارتی فوج کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گیا

شئر کریں

امیرالدین مغل

پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو تقسیم کرنے والی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو مارنے کے بعد اس پر دھشت گرد ہونے کا الزام لگا دیا ہے جبکہ نواجوان کے ورٹا کا کہنا ہے کہ وہ کنٹرول لائن کے قریب مویشی چرا رہا تھا جہاں سے وہ بھول کر کنٹرول لائن عبور کر گیا ہے یا بھارتی فوج اس کو اغوا کرکے بھارت زیر انتظام علاقے میں لے گئی ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ کے سیز فائر لائن سے ملحقہ علاقہ بٹل گاؤں چوکی کا رہائشی نوجوان چوہدری عامر لاپتہ ہو گیا تھا نوجوان کے ورٹا نے اس کی گمشدگی کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کے زریعہ اطلاع دیتے ہوئے اس کی تلاش کی اپیل بھی کی تھی

بعد ازاں اس لاپتہ نوجوان کے حوالے سے بھارتی میڈیا اور سوشل مختلف خبریں سامنے آئی جن میں کہا گیا کہ بھارتی زرائع کے گیا کہ ایک دھشت گرد کو پونچھ کےطکشن گھاٹی علاقے میں مار دیا گیا ہے ساتھ ہی اس کی ڈیڈ باڈی کی فوٹو بھی جاری کی گئی ہے۔

چوہدری عامر کے والد اور بھائی کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی کی جانب سے چوہدری عامر کے بارے میں شہید کیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جس کا علم ان کو سوشل میڈیا کی خبروں سے ہوا ہے ان کا کہنا ہے کہ عامر کی لاش ورٹا کے حوالے کی جائے تاہم ان کے مطابق نوجوان کی نعش کی واپسی تک صورتحال غیر واضح ہے۔
اس حوالے سے ورثاء اور عوامی ایکشن کمیٹی بٹل نے اعلان کیا ہے کہ وہ بٹل چوکی کے مقام پر احتجاج کیا جائے گا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام نے تا حال اس حوالے سے اپنا کوئی موقف ظاہر نہیں کیا عموماََ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں مختلف اوقات میں افراد کے بھارتی فوج کے ہاتھوں اغوا کے بیشمار واقعات پیش آتے رہے ہیں لیکن اغوا کئے گئے افراد کو دھشت گرد قرار دیکر مار دیا گیا لیکن کبھی ان کی ڈیڈ باڈی واپس ان کے ورٹا کے حوالے کرنے کی کوئی روایت موجود نہیں

مصنف کے بارے میں

Amiruddin Mughal
Amiruddin Mughal

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *