7 کروڑ 53 لاکھ روپےمیں امریکی نے کشمیر مارخور شکار کر لیا۔
چترال مانیٹرنگ ڈیسک
ایک امریکی شہری نے پاکستان کے ضلع چترال کے پہاڑوں میں 7 کروڑ 53 لاکھ روپے کا مہنگا لائیسنس لینے کے بعد چترال میں پائے جانے والے کشمیر مارخور کا مہنگا شکار کیا ہے۔
امریکی شکاری رونلڈ جوئی ویٹن نے 7 کروڑ سے 53 لاکھ روپے پاکستانی رقم کے عوض لوئر چترال میں توشی شاشہ کے مقام پر کشمیر مارخور کا شکار کیا ہے جو کہ اب تک وائلڈ لائف کی تاریخ میں شکار کا سب سے مہنگا پرمٹ ہے، شکاری کی طرف سے کئے گئے دیگر اخراجات اس کے علاؤہ ہیں۔
وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق شکار کئے گئے اس کشمیر مارخور کی عمر 11 سال اور سینگوں کی لمبائی 49 انچ ہے۔
حکومت کی جانب سے شکار کی بولی سے حاصل ہونے والی رقم کا ذیادہ حصہ مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔
پاکستان کے ضلع چترال میں نایاب کشمیر مارخور کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے
مصنف کے بارے میں
تازہ ترین خبروں
خبریں06/12/2026آزادکشمیر ،راولاکوٹ کے دریک گراؤنڈ میں ہزاروں افراد کے دھرنے کی فوٹو وائرل
خبریں06/12/2026آزادکشمیر، شٹرڈاؤن، پہیہ جام کا چوتھا روز جمعہ کے اجتماعات میں نمازیوں کی غیر معمولی حد تک کم
خبریں06/11/2026کشمیر، شٹرڈاون پہیہ جام ہڑتال کا تیسرا روز، ارمی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، ایک مزید جاں بحق سات ذخمی
خبریں06/10/2026آزادکشمیر پیہہ جام، شٹر ڈاؤن کا دوسرا روز قافلے مظفرآباد کی طرف رواں دواں
