آزادکشمیر، باغ اسرار دھماکہ ایک ہی گھر کی 3خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

شئر کریں

باغ( کی نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کےضلع باغ کے جنوبی علاقہ چترا ٹوپی کے گاؤں پندی کے ایک رہائشی مکان میں دھماکے سے تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک لڑکی شدید ذخمی ہو گئی ہے

جنوبی باغ کے گاؤں پندی میں شکدر نامی شخص کے گھر میں ہونے والے دھماکے میں اس کی 80 سالہ والدہ 40 سالہ بیوی شازیہ 11 سالہ بیٹا ہارس شکدر جبکہ 8 سالہ ملائیکہ موقع ہر جان بحق ہو گئی جبکہ 15 سالہ انیقہ شدید ذخمی ہو گئی جس ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال باغ منتقل کر دیا گیا ہے
پولیس کے مختصر بیان کے مطابق رہائشی مکان میں
دھماکے کی نوعیت کے متعلق تحقیقات جاری ہیں
علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکہ خیر مواقع باہر سے گھر کے اندر پھینکا گیا ہے
علاقے سے سما کو ملنے والی ویڈیو میں کچے گھر کے کمرے میں خود اور استعمال کا سامان بکھرا نظر آرہا ہے

مقامی لوگوں کی جانب سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد چار ہے جبکہ پولیس کہ پریس ریلیز کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد دو ہیں جو کہ ایک کم سن لڑکی اور ایک لڑکا ہے جبکہ 15 سالہ لڑکی انیقہ ذخمی ہے

حکومت کی طرف سے کالعدم قرار دی گئی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اس دھماکے کا الزام فورسز پر عائد کیا گیا جبکہ پولیس نے اس بیان کی سختی سے ترید کرتے ہوئے کہا ہے واقع کی تحقیقات کی جا رہی ہیں

مصنف کے بارے میں

Media Desk

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *