آزادکشمیر ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف آزادکشمیر کو رجسٹرڈ کرنے کا حکم دے دیا
مظفرآباد(کی نیوز)
آزادکشمیر ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو رجسٹرڈ کرنے کا حکم دے دیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے آڈٹ اعتراض کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو رجسٹرڈ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف معروف قانون دان خواجہ انصر ایڈووکیٹ، یاسر سفیر مغل ایڈووکیٹ اور میر ساجد اشرف ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی، جس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔
سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس چوہدری خالد رشید اور جسٹس سردار محمد اعجاز خان پر مشتمل بینچ نے رٹ کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو بھی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح عبوری رجسٹریشن فراہم کی جائے۔ اس فیصلے کو آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابی عمل کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مصنف کے بارے میں
تازہ ترین خبروں
خبریں07/31/2026کشمیر کے شہدا اور حقوق کے لیے آواز: اسلام آباد کے ایف-10 مرکز میں سینیٹر مشتاق احمد خان کی قیادت میں جلسہ کشمیر کا انعقاد
خبریں07/29/2026زاد کشمیر کے حقوق کے لیے آواز: اسلامی جمعیت طلبہ کا اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج
خبریں07/15/2026حکومت سے مزاکرات کامیاب ایکشن کمیٹی نے مارچ 22 جولائی تک موخر کر دیا دھرنا جاری رہے گا
رائے07/13/2026لانگ مارچ سے کیا حاصل ہو گا؟
