آزادکشمیر پیہہ جام، شٹر ڈاؤن کا دوسرا روز قافلے مظفرآباد کی طرف رواں دواں
مظفرآباد( کی نیوز)
حکومت کی طرف سے کالعدم قرار دی گئی ایکشن کمیٹی کی کال پر ریاست بھر میں دودسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری 9 جون کو کوٹلی کے ایک اسپتال پر فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں حکومت نے کم از کم پانچ افراد جبکہ غیر سرکاری طور پر 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو ئی یے جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے
میرپور، بمبھر،کوٹلی سے چلنے والے مارچ کے ہزاروں شرکا پونچھ ڈویژن میں پہنچ چکے ہیں مارچ کے شرکا پونچھ کے صدر مقام راولاکوٹ کے قریب. پہنچ گئے ہیں
راولاکوٹ میں فورسز کی بھاری نفری نے شہر کا کنٹرول سنبھال رکھا یے شہر کی مساجد میں دو جون کو اعلانات کئے جاتے رہے ہیں کہ شہر میں کوئی داخل ہونے کی کوشش نا کرے
دس جون صبح سے مظفرآباد اور راولاکوٹ کے درمیان آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے کئی پروزیں کی ہیں ممکنہ طور پر ان ہیلی کاپٹر کے زریعہ دورسز کو راولاکوٹ پہنچایا جا رہا یے
اسی اٹنا میں منگل کی سہ پہر مظفرآباد میں پاکستان فوج کا ایم سترہ پیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کا دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق اڑھان بھرتے وقت فنی خرابی کت باعٹ ہیلی کاپٹر گرا ہے جس میں سوار کوئی بھی زندہ نہیں بچا تاہم سوار اہلکاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی
وادی نیلم اور وادی جہلم سے بھی قافلے مظفرآباد کی جانب رواں دواں ہیں تاہم شام گئے تک مارچ کے شرکا اور فورسز کے درمیان کہیں تصادم کی اطلاع نہیں ملی
مصنف کے بارے میں
تازہ ترین خبروں
خبریں07/31/2026کشمیر کے شہدا اور حقوق کے لیے آواز: اسلام آباد کے ایف-10 مرکز میں سینیٹر مشتاق احمد خان کی قیادت میں جلسہ کشمیر کا انعقاد
خبریں07/29/2026زاد کشمیر کے حقوق کے لیے آواز: اسلامی جمعیت طلبہ کا اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج
خبریں07/15/2026حکومت سے مزاکرات کامیاب ایکشن کمیٹی نے مارچ 22 جولائی تک موخر کر دیا دھرنا جاری رہے گا
رائے07/13/2026لانگ مارچ سے کیا حاصل ہو گا؟
