آزادکشمیر میں سیاحوں کیلئے 9سے 20 جون سفر نا کرنے کی ایڈوائزری

شئر کریں

آزادکشمیر کی حکومت کی جانب سے چار اور پانچ جون کے درمیانی نصف شب جاری ہونے والی ایڈ وائزری کے مطابق سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ ایکشن کمیٹی کی طرف سے احتجاج کہ کال کے پیش نظر 9 سے 20 جون کے درمیان آزادکشمیر کے سفر سے اجتناب برتیں

مححکمہ اطلاعات کی طرف سے رات گئے جاری ہونے والی پریس ریلیز


آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں سیاحت اور دیگر مقاصد کیلئے آزاد جموں وکشمیر آنیوالے افراد کو آگاہ کرتے ہوئے ان سے اپیل کی گئی ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی 09 جون کی احتجاجی کال کے پیش نظر 05 جون سے 20 جون 2026 تک آزادکشمیر میں سفر اور داخلے سے اجتناب فرمائیں تاکہ کسی غیر متوقع صورتحال اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حکومت کی جانب سے اسوقت آزادکشمیر میں سیاحت و دیگر مقاصد کیلئے آئے ہوئے افراد سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ کل 05 جون کی شام تک آزادکشمیر کی حدود چھوڑ دیں تاکہ انہیں بھی کسی دُشواری کا سامنا نہ کرنا پڑا


مصنف کے بارے میں

Media Desk

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *