بھارت مسئلہ کشمیر مزاکرات سے حل نہیں کرے گا، حافظ نعیم الرحمن
مظفرآباد (کی نیوز)
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان کی حکومت سے کہا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے تحفظات دور کئے جائیں
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نواز شریف ،عمران خان، آصف زرداری ،بلاول یا جرنل عاصم منیر کا نہیں یہ 25 کروڑ عوام کا ملک ہے کسی ادارے کی غلط پالیسی سیاستدانوں بیورو کریسی جاگیرداروں کی وجہ سے کشمیریوں کو پاکستان سے ناراض نہیں ہونا چاہئے
کشمیریوں کو آزادی کیلئے مسلح جدو جہد کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے اور کشمیر آزاد بھی عسکری جدوجہد سے ہی ہو گا جس طرح آزادکشمیر (پاکستان کے زیر انتظام کشمیر)کو آزاد کرایا تھا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی مخالف ہیں ایک دوسرے کو مارتے اور مرتے ہیں لیکن تنخواہوں مراعات میں اضافے کیلئے ایک ہو جاتے ہیں ایسے ہی کشمیر کیلئے بھی ایک ہونا چاہئے
نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرکے انتخابات کرا کے بھی دیکھ لیا لیکن کشمیریوں نے مودی کو ایک نشست تک نہیں دی
مارچ سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری نوجوان کو عسکری تربیت لازمی حاصل کرنا چاہئے ہماری حکومت کے دو ہی کام ہیں ایک تحریک آزادی کیلئے وسائل مہیا کرنا دوسرا عوام کی فلاح و بہبود
مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ حریت کانفرنس سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا
مصنف کے بارے میں
تازہ ترین خبروں
خبریں06/23/2026آزادکشمیر اسمبلی انتخابات کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل 1255 امید واروں نے کا غذات جمع کرا دیئے
خبریں06/23/2026آزادکشمیر ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف آزادکشمیر کو رجسٹرڈ کرنے کا حکم دے دیا
رائے06/22/2026ایکشن کمیٹی پر پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے ۔ محمود اچکزئی
خبریں06/16/2026آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس، مظفرآباد میں دو خواتین اور ان کے شوہروں کی گرفتاری پر ہنگامہ اپوزیشن کا واک اوٹ
