جموں کشمیر، ٹٹو گراؤنڈ بٹمالو میں 15مئی 1925 کو پہلے جہاز نے لیڈنگ کی
سرینگر(کی نیوز)
یہ بات کم ہی کسی کو پتہ ہو کہ متحدہ ہندوستان سے بھی قبل پہلا ایئر پورٹ جموں کشمیر میں قائم کیا گیا یہ ایئر پورٹ جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے قریب بٹمالو کے علاقے میں واقع ٹٹو گراؤنڈ میں قائم کیا گیا اس علاقے کو چندماری بھی کہا جاتا تھا۔

جموں کشمیر کے بٹمالو علاقے میں قائم اس ایئر پورٹ پر پہلا جہاز نے 15 مئی 1925 کو لینڈ کیا تھا سرینگر میں واقع موجودہ ایئرپورٹ بعد میں قائم کیا گیا جو اب بین الاقوامی ایئرپورٹ کا درجہ پا چکا ہے۔
جموں کشمیر میں 1925 کو ایئرپورٹ قائم ہونے کے تین سال بعد متحدہ ہندوستان کے شہر ممبئی میں متحدہ ہندوستان کا پہلا ایئرپورٹ قائم کیا گیا
تارا چند وزیر نے ہوائی جہاز میں اڑان بھرنے والے پہلے کشمیری کے طور پر تاریخ میں اپنا نام لکھوایا۔ اس کے جرات مندانہ کارنامے نے گلو کاروں نے گانے بھی گائے
کشمیری سے ترجمہ شدہ ایک مشہور شعر یہ ہے: “ہوائی جہاز کشمیر کی سرزمین پر پہنچا، سننے والے کانپ اٹھے، خدا کی رحمت کے طلبگار۔ سب سے پہلے جو لوگ چڑھے تھے وہ شام سندر لال دھر اور تارک وزیر تھے