وادی نیلم تین افراد برفانی تودے تلے دب گئے جاں بحق
وادی نیلم (کی نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقہ دودگئی میں برفانی تودے تلے دب کر تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں
جاں۔ حق ہونے والوں کی شناخت منیر ولد عالمگیر ساکنہ پھولاوائی، عقیل ولد سید میران ساکنہ پھولاوائی، وحید ولد مشکور ساکنہ پھولاوائی کے ناموں سے ہوئی پے۔
https://www.facebook.com/share/v/1Est16p3Kx
ژندہ بچ کر واپس آنے والے شہزاد اور زاہد نے بتایا کہ وہ پانچ افراد 23 فروری کو دودگئی گئے تھے اپنی گرمیوں کی بستی میں اس دوران پہاڑی علاقوں کا سفر کرتے ہوئے اچانک برفانی تودا آن گرا جس میں تین افراد دب گئے ہم نے ان کو تلاش کرنے کی کوشش لیکن ناکام ہونے کے بعد واپسی کی راہ لی۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں دبنے والے افراد کے آبائی گاؤں پھلاوئی سے ان کے عزیز و اقارب علاقے کی طرف روانہ ہو گئے ہیں