ایسا کشمیر چاہتے ہیں جو پاکستان بھارت اور چین کے درمیان دوستی کا پل بنے
واشنگٹن ڈی سی(کی نیوز)
امریک کے مختلف شہروں میں خود مختار کشمیری کے حامیوں کی طرف سے مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے 11 فروری مقبول بٹ کی 41 برسی کے روز سے شروع ہونے والی تقریبات مختلف شہروں میں جاری ہیں
امریکہ کے شہر ہوسٹن میں بھارت کے کونسلیٹ کے سامنے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سمیت دیگر خود مختار کشمیر کی حامی تنظیموں کے کارکنان اور رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے جھنڈے بینر، مقبول بٹ اور یاسین ملک کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ خود مختار کشمیر کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔
امریکی ریاست مری لینڈ میں ساوتھ ایشا سالڈیرٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام مقبول بٹ کی 41 ویں برسی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائم مقام چیئر راجہ مظفر ، سینئر رہنما سردار انور، توقیر گیلانی، کنیز فاطمہ، رفعت کھوکر و دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائمقام چیئرمین راجہ مظفر نے نیو جرسی، نیویارک واشنگٹن، فریڈرک میری لینڈ کے دورے کئے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے کشمیر کا خواب حقیقت میں بدلتے دیکھ رہا ہوں جو بھارت، پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا پل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کشمیر پر احمقانہ پالیسیوں اور غلطیوں کا ازالہ کرنے کے لئیے پرانی روش ترک کرے۔
راجہ مظفر کا کہنا تھاکہ کتنی احمقانہ پالیسی ہے کہ آپ کشمیریوں کو ہندوستان یا پاکستان سے الحاق کا تو حق تسلیم کرتے ہیں مگر کشمیریوں کے حق آزادی و خودمختاری کا حق تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔
امریکی ریاست یوٹا میں مقیم جموں کشمیر کے لبریشن فرنٹ کے رہنما سردار انور بھی امریکہ کے مختلف شہروں کا دورے کر رہے ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات سے خطاب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
امریکہ کے شہر نیو یارک میں بھی ایک تقریب کا انعقد کیا گیا جس میں خود مختار کشمیر کی حامی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
برطانیہ اور یورپ میں کشمیری لاکھوں کی تعداد میں آباد ہیں جو آئے روز کشمیر کے حوالے سے جلسے جلوس اور مظاہرے کرتے ہیں لیکن امریکہ میں جہاں جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد برطانیہ کے مقابلے میں انتہائی کم ہے ایسے میں امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں پہلی مرتبہ اس تعداد میں تقریبات کا انعقاد دیکھنے میں آرہا ہے۔