جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحالی کیلئے راجوری میں احتجاج

شئر کریں

جموں( کی نیوز)

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے جموں ریجن کے علاقہ راجوری میں جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے احتجاج کیا گیا منگل کے روز یوا راجپوت کے زیر اہتمام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے کو لیکر احتجاج کیا اور جلوس نکالا۔ مظاہرین نے بھارت کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد سٹیٹ ہڈ کو بحال کیا جائے ۔

جلوس میں شامل یوا راجپوت کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں عوامی حکومت معروض وجود میں آنے کے باوجود بھی سٹیٹ ہڈ کی بحالی پر لعنت لعل سے کام لیا جا رہا ہے جبکہ بھارت کی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ انتخابی عمل مکمل ہونے کے فوری بعد ریاستی درجہ بھی بحال کیا جائے گالیکن ابھی تک اس وعدے کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔

یوا راجپوت کے رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کی حکومت کو فوری طور پر ریاست کا درجہ بحال کرنا چاہئے، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو جموں وکشمیر کے لوگ زبردست احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ جموں کشمیر کے ریاستی درجہ بحالی کیلئے ہوا راجپوت وقتاً فوقتاً احتجاج جلسے جلوس کرتی رہتی ہے۔

بھارت میں قائم حکومت نے 5 اگست 2019 کو ریاست جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حثیت ختم کرنے کیلئے بھارت کے آئین کا دفعہ 370 اور 35 اے ختم کر دیا تھا جس کے بعد ریاست میں کئی ماہ مکمل لاک ڈاؤن رہا ریاست میں فون انٹرنیٹ تک بند کر دیا گیا
بھارت کے اس اقدام کے خلاف بھارت اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر ،پاکستاں سمیت دنیا بھر میں بسنے والے جموں کشمیر کے شہریوں اور سول سوسائٹی نے احتجاج کیا ۔

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *