کشمیر میں کونسلر حکومت سے ناراض اسمبلی گھیراؤ کا اعلان کر دیا۔

شئر کریں

مظفرآباد(کی نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ریاست بھر کے بلدیاتی اداروں کے ہزاروں کو نسلر کے اجتماع میں شریک کونسلرز نے حکومت کو مطالبات کے حل کیلئے 21 فروری کا الٹی میٹم دیا ہے بصورت دیگر 21 فروری کو احتجاجاً اہم شاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مظفرآباد میں احتجاجی جلسہ کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں کے مطابق 25 فروری کو کشمیر بھر سے مظفرآباد کی جانب مارچ کرکے قانون ساز اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

ہفتہ کے روز سینٹرل پریس کلب اور نیو ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے سامنے سڑک بند کرکے احتجاجی جلسہ کا پنڈال سجایا گیا احتجاجی جلسہ میں خواتین کونسلرز سمیت ہزاروں کونسلرز نے شرکت کی جبکہ سابق وزرائے اعظم سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان نے بھی اجتماع میں شرکت کرکے کونسلرز سے اظہار یک جہتی کیا۔

کونسلر کے اجتماع سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزرائے اعظم سردار یعقوب خان ، سردار عبدالقیوم نیازی نے خطاب کیا جبکہ سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے ٹیلی فونی خطاب کیا جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار احسن ابراہیم، مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے احتجاجی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کونسلر کےطالبات کو جائز قرار دیگر ہوئے حکومت سے کہا کہ کونسلر کے مطالبات کو پورا کرتے ہوئے ان ہو فنڈز مہیا کئے جائیں اور اختیارات دیئے جائیں تاکہ کونسلرز عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کر سکیں

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 31 سال بعد 2023 میں بلدیاتی انتخابات بات ہوئے تھے جس کے بعد سے حکومت اور بلدیاتی اداروں کے ان کو نسلرز کے درمیان فںڈز کی فراہمی اور اختیارات کو لیکر تنازعہ چلا آرہا ہے۔

پاکستان کے زہر انتظام کشمیر کے موجودہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے ایک مرتبہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ترقیاتی فنڈز ہم کونسلر کو دیں تو ہم کیا کریں ریڑھی لگا لیں۔ انوار الحق کے اس بیان سے واضع ہوا کہ حکومت بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کو ترقیاتی فنڈز دینے کیلئے سنجیدہ نہیں۔

جمعہ کے روز پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت کے وزراء نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز کی فراہمی کیلئے اسمبلی میں قانونی سازی کررہے ہیں تاکہ اداروں کو فعال کیا جائے

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *