بھارتی فوج نے حد متارکہ پر پیش آنے والے واقعات کو معمولی قرار دے دیا

شئر کریں

جموں(کی نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک

بھارتی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر میں کنٹرول لائن پر دو طرفہ جنگ بندی بھارت اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان مفاہمت کے مطابق جاری ہے۔

بھارتی فوج کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ دونوں ممالک کی طرف سے ایک دوسرے پر کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزی کا الزامات عائد کئے جا رہے ہیں۔

بھارتی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ اور مشتبہ آئی ای ڈی دھماکے کے واقعات کی وجہ سے پیدا ہونے والے تناؤ سے نمٹا جا رہا ہے لیکن حد متارکہ پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا۔

بھارتی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹرول لائن پر معمولی واقعات ہوتے رہتے ہیں اس حوالے سے پاکستان کے فوجی حکام کو تحفظات سے آگاہ کیا جاتا ہے تاہم کنٹرول لائن پر صورتحال مستحکم ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعرات کے روز پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار نور نے بھارت پر الزام لگایا تھا کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے جس سے ایک سولین سمیت دو فوجی اہلکار بھی ذخمی ہوئے ہیں جبکہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر آئی ای ڈی نصب کئے ہیں اور بھارتی فوج کی طرف اسلحہ اور منشیات بھی سمگل کیجا رہی ہے۔

جمعہ کے روز پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کنٹرول پر واقع ضلع بھمبر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت پر ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *