کشمیر اسمبلی میں کسی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، مسلم لیگ ن
اسلام آباد (کی نیوز)
پاکستان مسلم لیگ ن کشمیر شاخ نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کسی بھی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی۔
عبوری آئین میں اگر کسی بھی قسم کی ترمیم کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ ن اسمبلی کے اندر اور باہر اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کریگی آئین کے ساتھ کسی کو بلا وجہ چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی اس حوالے سے ایوان کے اندر اور باہر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
آسلام آباد باد میں مسلم لیگ ن کشمیر شاخ کے صدر شاہ غلام قادر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سینیر نائب صدر مشتاق احمد منہاس، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق، سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فرحان اعظم نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔