پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

شئر کریں

مظفرآباد، سرینگر ( کی نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر حکومت کے سینئر وزیر و وزیرداخلہ کرنل (ر) وقار احمد نور نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پونچھ ، باغ ، کوٹلی اور راولاکوٹ کے علاقوں میں آئی ای ڈیز اور ہتھیار سمگل کررہا ہے تاکہ لائن آف کنٹرول کے اس پار سول آبادی کو نشانہ بنایا جا سکے اور عوام کے حوصلے پست کیے جا سکیں۔

محکمہ اطلاعات کے دفتر میں چیف سیکرٹری انسپکٹر جنرل پولیس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار نور کا کہنا تھا کہ ان واقعات کے بارے میں پاکستان نے یو این آفیشلز کو ثبوت فراہم کردیے ہیں ۔ کل ہی بھارت نے دیوا اور باغسر سیکٹر میں سویلین میں خوف حراس پھیلانے کے لیے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ۔ کراس فائرنگ میں پاک فوج کے دو جوان بھی زخمی ہوئے ۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال کارروائیوں نے علاقے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

بھارتی فوج ایسی مکار چالیں چلنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے لیکن اسے پاک فوج سے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے ۔ لائن آف کنٹرول پر آزادکشمیر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کیلئے بھارت نے ہمیشہ کوششیں کی ہیں ۔بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرل کی سول پاپولیشن پر بلااشتعال فائرنگ کے ساتھ آئی ای ڈیز کا بے دریغ استعمال بھی جاری ہے ۔ 2016 سے بھارتی فوج کا آئی ڈیز لگانے کا رحجان بڑھتا چلا جارہا ہے ۔ اب تک 54 آئی ای ڈیز کے واقعات لائن آف کنٹرول کے اس پار رپورٹ ہوئے ہیں جن میں چکوٹھی ، نیزا پیر ، چیڑی کوٹ ، رکھ چکڑی دیوا، بٹل اور کوٹ کوٹیرہ سرفہرست ہیں ان واقعات میں متعدد بے گناہ شہریوں کی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔

حال ہی میں شواہد کے مطابق باغ ، بٹل اور دیوا، سیالکوٹ کی ورکنگ بائونڈری کے راستے سرح کے اس پار سے آئی ای ڈی بارودی مواد اور منشیات وغیرہ سمگل کی گئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی ڈی کمپلیکس میں چیف سیکرٹری محمد خوشحال خان ، انسپکٹرجنرل پولیس رانا عبدالجبار اور سیکرٹری اطلاعات سردارعدنان خورشید کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے کہاکہ چھ سے چار فروری2025 کے دوران بٹل سیکٹر اور راولاکوٹ کے علاقے میں آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں جب ایک دھماکے میں ایک شہری بھی شہید ہوا۔

کرنل ریٹارڈ وقار احمد نور نے کہاکہ بھارتی فوج نے ہمیشہ یکطرفہ بیانیہ بنا کر فالز فلیگ آپریشن کر کے پاک فوج پر علاقائی امن خراب کرنے کا الزام لگایا حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ۔ اس کی حالیہ مثال بٹل سیکٹر میں آئی ای ڈیز کا واقعہ ہے جو سب کے سامنے عیاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی کئی یونٹس اور آفیسرز منشیات کے غیر قانونی نقل و حرکت میں ملوث پائے گئے اور انہیں سزائیں بھی ہوئی ہیں ۔ ان کاطریقہ کار کچھ اس طرح ہے کہ یہ آغاز میں اپنے ایجنٹس کو استعمال کرتے ہوئے کم تعداد میں منشیات سمگل کی جاتی ہیں بعد ازاں بڑی کنسائنمنٹ کا آرڈردیاجاتاہے جسے آئی ای ڈیز سے ٹارگٹ کیاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کے سپاہی اپنے ہی ایجنٹس کے ذریعےہتھیار سمگل کرواتےہیں پھر ان ہتھیاروں کو فیک ریکوری آپریشن کے ذریعے میڈیا میں دکھایاجاتا ہے اور بعد ازاں انہی ایجنٹس کی ٹارگٹ کلنگ کر کے اپنی کامیابی کے جھوٹے جوہر دکھائے جاتے ہیں تاکہ فوج میں اعزازت اور تقرریاں حاصل کی جاسکیں ۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ نومبر 2022 میں مقبوضہ کشمیر میں پنچ تاراں لائن آف کنٹرول سے 1.6 کلو میٹر کے دور کے ایک گاوں میں بھارتی فوجی کسی گھر کے قریب ہتھیار چھپانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس کی بدولت بھارتی فیک ریکوری آپریشن کا منصوبہ ناکام ہوا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج اپنے ہی علاقوں میں مظلوم نہتےشہریوں پر فیک انکاونٹر کر کے کاونٹر ٹیریرازم کا بیانیہ بناتی ہےا ور پاکستان پر ٹیررازم پھیلانے کا جھوٹا الزام لگایاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 16 فروری 2023 کو بھارتی انٹیلی جینٹس ایجنسیو ں نے کپواڑہ کے علاقے میں یوسف عمر نامی شخص کے ذریعے آزادجموں وکشمیر کے تین لوگوں کو منشیات اور ہتھیار سمگلنگ کے لیے آمادہ کیا اور ساتھ ہی کارروائی کے دوران ان لڑکوں کو لائن آف کنٹرول پر انگیج کیا جس میں ایک شخص مارا گیا اور دو فرار ہوگئے اور ساتھ ہی اس واقعے کے فورا بعد بھارتی فوج نے پاکستان پر سٹیٹ سپانسرڈ ٹیرراز م کا جھوٹا الزام میڈیا کے ذریعے پھیلایا۔

ایک دوسرے پر سیز فائر کا الزام

جبکہ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے کنٹرول لائن کے اکھنور سیکٹر علاقے میں بھی آئی ڈی پھٹنے سے ایک افسر سمیت تین بھارتی فوجی مارے گئے ہیں
بھارتی فوجی حکام نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے جس کے جواب میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کا جانی نقصان ہوا ہے

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *