عوام کیلئے کشمیر کا چپہ چپہ گھوما بل کھاتی سڑکوں پر الٹیاں لگتی تھیں۔ تنویر الیاس

شئر کریں

مظفرآباد، امیرالدین مغل

ستتر سالوں میں پہلی مرتبہ سیاسی جماعتوں اور اسمبلی اور سیاسی قیادت کو سائڈ لائن کرکے ریاست کو کمپرومائز کیا گیا ہے آزادکشمیر کی موجودہ حالات پریشان کن ہیں ہر طبقہ سڑکوں پر ہے اور سراپا احتجاج ہے۔

میں نے وزیر اعظم کو کہا کہ لوگ جہاں احتجاج پر ہیں وہاں چلے جائیں ان کے پاس فٹ پاتھ پر جائیں ان سے کہیں کہ دال روٹی منگوائیں میں نے آپ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا ہے اور کہیں کہ آپ حکم کریں میں کیا کروں میں وزیر اعظم ہوں ریاست کا

مظفرآباد میں ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ یہ میری سیاسی غلطی تھی کہ ہم نے چوہدری انوار کو نئی سیاسی زندگی دی میرے اور بیرسٹر سلطان کی آپس کی سیاسی مخالفت کی وجہ سے انوار الحق کو سیاسی زندگی ملی انوار الحق میرے پاس آئے اور کہا کہ میں بیرسٹر مخالف دھڑے کی سیاست کرتا ہوں میرے ساتھ دیں۔

انوار الحق غیر قانونی طور پر آئے جو وزیر اعظم کے انتخاب کا طریقہ کار ہے بری طرح کمپرومائز ہوا۔ انوار الحق کو وزیر اعظم بناتے وقت فلور کرانے کو جو قانو موجود تھا اس کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے

انوار الحق تہیہ کئے بیٹھے ہیں کہ میں نے ہر ادارے کو برباد کرنا ہے ہر سیاسی جماعت ہو اور سیاسی نظام کو تباہ کرنا ہے سیاسی جماعتوں سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن نظام کی مظبوطی کیلئے سیاسی جماعتوں کو مظبوط ہونا ضروری ہے

ہم نے اپنے مختصر عرصہ میں جہاں تعمیر و ترقی کیلئے کام کیا اور 31 سالوں بعد بلدیاتی نظام بحال کرکے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے ہم نے پر امن بلدیاتی انتخابات کروائے کہیں ایک چاقو تک نہیں چلا۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ میں دنیا کے تمام ممالک میں آبادی کے حساب سے صوبہ پنجاب دسویں نمبرپر ہے میں اس کا مشیر رہا لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں آپ کشمیر کی سیاست میں کیوں آئے پاکستان کی سیاست میں سیاست کرتے میں کہتا ہوں کہ مجھے اپنے لوگوں کیلئے کچھ کرنا ہے مجھے آزادکشمیر میں موڑوں والی سڑکوں پر سفر کرتے ہوئے الٹیاں بھی لگتی تھی لیکن میں کشمیر کا چپہ چپہ پر گیا حالانکہ میری پرورش اور سکولنگ سب راولپنڈی میں ہوئی تھی

مجھے بہت کم وقت ملا لیکن اس دوران میں عوام کے مسائل حل کئے اور عوام کی خوشحالی کیلئے بہت کچھ کرنے کی کوشش کی سیاحت کے فروغ کاروبار کہ ترقی صنعتوں کی ترقی سمیت ہر ممکن اقدامات کئے

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *