کشمیر ،سیاحوں کیلئے نجی ہیلی کاپٹر سروس شروع
گلمرگ(کی نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے نجی پہلی کاپٹر سروس شروع ہو گئی ہے سیاحتی مقام گل مرگ میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نجی ہیلی کاپٹر سروس کا افتتاح کیا اور ہیلی کاپٹر سے پرواز کرکے سیاحتی مقامات ،برف سے ڈھکی پہاڑی چوٹیوں کا نظارہ بھی کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اب سیاح بارہ مہینے اس سروس سے فایدہ اٹھا سکیں گے۔
نجی ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے والے عبدالمجید بخشی عرف بلہ بخشی نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ قانونی معاملات کی وجہ سے اس سال یہ سروس دیر سے شروع ہوئی البتہ یہ سروس اب ہر موسم یعنی بہار اور سرما میں سال کے بارہ مہینوں جاری رہے گی۔ بلہ بخشی نے بتایا کہ اسوقت اس وقت گل مرگ کے پہاڑی چوٹیوں پر پانچ سے نو فٹ برف کی تہہ جم چکی ہے اور سیاح ہیلی کاپٹر سے ان پہاڑوں کا نظارہ کرکے اپنے لمحات کو قیمتی بنا رہے ہیں۔