کشمیر سپریم لیگ گلگت سے ٹرائیل کا آغاز شاہد آفریدی کو دیکھنے نوجوانوں کا ہجوم امڈ آیا
گلگت،امیرالدین مغل(کی نیوز)
کشمیر میں کرکٹ کے بڑے مقابلے کشمیر سپریم لیگ کیلئے ٹرائیل کا گلگت بلتستان کے دارالحکومت گلگت سے کر دیا گیا گلگت کے سٹی پارک میں ٹرائیل دینے اور معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی کو دیکھنے کیلئے سیکڑوں نوجوان آمڈ آئے
شاہد خان آفریدی چیئر مین کشمیر سپریم لیگ مسعود احمد خان، کرکٹر شاہد نذیر، عامر نذیر اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ارم جاوید ،عائیشہ ظفر کے ایس ایل کے کو فاؤنڈر عثمان عثمانی اور دیگر جب سٹی پارک پہنچے تو نوجوانوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
شاہد آفریدی اور دیگر کرکٹرز کی نگرانی میں بالنگ ،بیٹنگ، آل راؤنڈرز کیلئے سیکڑوں نوجوانوں کے ٹرائیل لئے گئے چیئر مین کے ایس ایل مسعود احمد خان نے ٹرائیل کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر شہروں کے ثرائیل مکمل ہونے کے بعد نتائج کشمیر سپریم لیگ کی ویب سائٹ پر جاری کئے جائیں گے
مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ چھ ٹیموں کیلئے چھ کھلاڑی گلگت بلتستان سے لئے جائیں گے جس ہے بعد مزید کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنے کیلئے گلگت بلتستان کیلئے ایک لیگ کرائی جائے گی تاکہ گلگت بلتستان کا ٹیلنٹ سامنے لایا جائے ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کیجائے گی تاکہ نوجوانوں کو کرکٹ کی تربیت فراہم کیجائے
کشمیر سپریم لیگ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں تعریفی شیلڈز کی تقسیم کیلئے ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے ترجمان فیض اللہ فراق نے بھی شرکت کی
اس سے قبل شاہد خان آفریدی نے مسعود احمد خان کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کو موقع مہیا کیا جا رہا ہے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل سکیں۔