قتل ہونے والے پریمی جوڑے کی لاشیں واپس بھارتی کشمیر روانہ
چکوٹھی(کی نیوز)
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقہ اوڑی سے تعلق رکھنے والے پریمی جوڑے جس کو قتل کرکے لاشیں دریائے جہلم میں بہا دی گئی تھی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دریا سے ملنے والی ان لاشوں کو واپس بھارت کے زیر انتظام کشمیر بھیج دیا گیا
ہفتہ کے روز پاکستانی فوجی حکام پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس اور سول انتظامیہ کے حکام کی موجودگی میں کنٹرول لائن چکوٹھی کے کراسنگ پوائنٹ سے امن پل پر یہ لاشیں بھارتی حکام کے حوالے کی گئی
لڑکے اور لڑکی کی لاشیں حوالگی کے وقت لڑکی اور لڑکے کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میں موجود تھی اس موقع پر ہر طرف آہ و بکا تھی
اوڑی کے گاؤں کیمل کوٹ کے رہائشی 22 سالہ یاسر حسین اور تلانجہ گاؤں کی رہائشی 20 سالہ عباسیہ بانو کو ایک دوسرے کو پسند کرنے کی بنا پر قتل کر کے دریائے جہلم میں بہا دیا تھا ان دونوں کی لاشیں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ملی تھی