| | |

سال2025 جموں کشمیر بارش برفباری میں 89 فیصد کمی

شئر کریں

مظفرآباد/سرینگر (کی نیوز)

پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سال 2025 میں بارش اور برفباری میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوئی ہے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر جنوری اور فروری کے ماہ میں ماضی کی نسبت 89 فیصد بارش اور برفباری میں کمی واقع ہوئی ہے ماہرین کے مطابق یہ خطرناک عشاریہ ہے

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے معروف اخبار کشمیر عظمی نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ موسم اتنا تبدیل ہو چکا ہے کہ فروری میں بہار جیسا ماحول بنا ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے پہلے دو ماہ میں جموں میں 89 فیصد جبکہ وادی کشمیر میں بارش میں 79 فیصد کمی ہوئی ہے جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں 82 فیصد کپواڑہ ،بارہمولہ، باندی پورہ میں 70 سے 79 فیصد بڈگام ،کولگام ،شوپیاں اور اننت ناگ اضلاع میں 80 سے 89 فیصد کمی واقع ہوئی ہے

جموں ریجن کے ضلع رام بن،ڈوڈہ ،ریاسی میں 80 سے 89 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پونچھ راجوری کشتواڑ میں 60 سے 69 فیصد بارشوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اسی طرح پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی بارش اور برفباری میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے وادی نیلم اور وادی لیپہ کرناہ میں سب سے ذیادہ برفباری ہوتی تھی اس سال تاحال قابل ذکر برفباری نہیں ہوئی

وادی نیلم کی سب ویلی جاگراں کے رہائشی سابق سکول ٹیچر بدیع الزمان اعوان نے (کی نیوز) کو بتایا کہ جاگراں کے علاقوں میں ماہ فروری میں جہاں تین سے چار فٹ برف کی تہہ جمی ہوئی ہوتی تھی اس سال ایک انچ برف نہیں تین چار انچ جو برف گری تھی وہ بھی دھوپ نکلتے ہی ایک دن میں ختم ہو جاتی ہے

وادی نیلم کے سیاحتی علاقہ شاردہ اور کیل جہاں اس وقت فٹوں کے حساب برف ہوتی تھی یہ علاقے برف سے مکمل خالی ہیں برفباری اور بارش نا ہونے کی وجہ سے دریاؤں ندی نالوں میں پانی کی سطح غیر معمولی حد تک کم ہوکر رہ گئی ہے۔

تاہم 18 فروری سے پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بارش اور برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے پہاڑی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے مطابق ابھی برفباری کا وقت ہے ان کو امید ہے کہ برفباری ضرور ہو گی البتہ پہاڑی لوگ کہتے ہیں اب جو برفباری ہو گی وہ اتنی فائدہ مند نہیں جتنی دسمبر اور جنوری میں ہونے والی برفباری کا فائدہ ہے۔

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *