کشمیر، تحریک انصاف احتجاج اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق سمیت متعدد گرفتار

شئر کریں

مظفرآباد(کی نیوز)

پاکستان تحریک انصاف PTI کی کال پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاج کیلئے نکلنے والے قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد سمیت کئی کارکنان اور رینماؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا پے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاج کو روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ ہے تحریک انصاف کے کارکنان نے ہفتہ کے روز ازادی چوک میں احتجاج شروع کیا تو پولیس کی نفری نے ان کو روکنے کی کوشش کی اس دوران پولیس نے خواجہ فاروق احمد کو گرفتار کرنا چاہا تو کارکن نے مزاحمت کی لیکن پولیس زبردستی خواجہ فاروق کو گاڑی میں ڈال کر لے گئی اس موقع پر متعدد دیگر کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے کارکنان کو منتشر کر دیا گیا

تحریک انصاف کے مطابق سابق وزیر حنیف اعوان ضلع نیلم کے صدر اخلاق رسول سمیت درجنوں کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر محی الدین گیلانی کے بقول اپوزیشن لیڈر کو ان کے گھر میں ہی ہاؤس اریسٹ کیا گیا ہے

دریں اثنا دومیل کے مقام پر سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت میں مظاہرہ کرنے والے کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا پولیس نے شیلنگ کرکے کارکنان کو منتشر کر دیا پولیس کی گاڑیاں سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرنے ان کا پیچھا کرنے لگی

تحریک انصاف کے کارکنان اپنے رہنما عمران خان کی کال پر احتجاج کررہے ہیں جو انہوں نے جیل سے اپنے مطالبات کے حق میں دے رکھی ہے ۔

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *