مظفرآباد کے شہری کی بھارتی جیل میں پر اسرار موت
مظفرآباد, امیرالدین مغل (کی نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے رہائشی کی بھارت کی آگرہ جیل میں پر اسرار موت واقع ہو گئی ہے چار روز قبل فوت ہونے والے شخص سید یوسف حسین شاہ کی موت کی اطلاع دیئے بغیر بھارتی حکام نے دفن بھی کر دیا
مظفرآباد کے علاقہ چرواہا کی رہائشی 75 سالہ ٹرک ڈرائیور سید یوسف حسین شاہ کو 2017 میں دیگر دو ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ بھارتی حکام نے منشیات سمگلنگ کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا تھا یوسف شاہ پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے درمیان چلنے والی انٹر کشمیر ٹریڈ میں تجارتی سامان لانے لیجانے والے ٹرک کا ڈرائیور تھا۔
یوسف شاہ کے بھتیجے تنویر حسین نے (کی نیوز) کو بتایا کہ سات سال سے زائد عرصہ بھارتی جیلوں میں قید یوسف شاہ کی وفات کی اطلاع پیر کے روز ان کے وکیل نے دی اور انہوں نے یہ بتایا کہ ان کی وفات چار روز قبل ہوئی ہے اور ان کو وہیں دفن بھی کر دیا گیا ہے بھارتی حکم کی جانب سے ہمیں کسی قسم کی کوئی اطلاع تک نہیں دی گئی کے وفات کیسے ہوئی
یوسف شاہ کے وکیل خواجہ تصدق نے رابطہ کرنے پر واٹس اپ پر آڈیو میسج کے زریعہ بتایا کہ یوسف شاہ کو پہلے بارہ مولہ, جموں کوٹ بھلوال اور پھر آگرہ جیل میں قید رکھا گیا میں پیر کے روز کیس کی پیروی کیلئے۔ عدالت گیا تو مجھے پتہ چلا کہ یوسف شاہ چار روز قبل فوت ہوا اور اس کو دفنا بھی دیا گیا ہے مجھے نہیں معلوم کہ انکی موت کیسے اس بارے میں تفصیلات معلوم کر رہے ہیں کہ موت کیسے واقع ہوئی
موت کی اطلاع ملتے ہی سید یوسف شاہ کے آبائی گھر وزیر و اقارب جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں جو متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
یوسف شاہ کی اہلیہ ان کے قید کے دوران ہی انتقال کر گئی ان کے پسماندگان میں ان کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے