|

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی کے صداقت مغل کا فوجداری عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ

شئر کریں

وادی نیلم(کی نیوز)

فوج کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے کے الزام میں دو روز قبل میرپور سے گرفتار کئے گئے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی کے سربراہ صداقت مغل کشمیری کو ضلع نیلم کی ضلعی فوجدار عدالت میں پیش کر دیا گیا عدالت نے صداقت مغل کشمیری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ پولیس نے 22 مارچ کے روز صداقت مغل کشمیر کو میرپور میں گرفتار کیا تھا جہاں سے ضلع نیلم کی پولیس نے ان کو ضلع نیلم کے صدر مقام اٹھمقام منتقل کر دیا تھا۔

پولیس کے دعوے

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق صداقت مغل کے خلاف ایک ماہ قبل وادی نیلم کے تھانہ کیل اور اٹھمقام میں دو الگ الگ مقدمات درج ہیں پولیس کے مطابق صداقت مغل نے وادی نیلم کے علاقہ دودگئی میں تین نوجوان جو برفانی تودے تلے دب کر جان بحق ہوئے گئے تھے ( جن کی تاحال لاشیں نہیں ملیں) کے واقع کو جواز بنا کر فوج کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی کہ یہ تین نوجوان فوج کا سامان لیکر جاتے ہوئے تھے برفانی تودے تلے دبے ہیں۔

پولیس کے مطابق صداقت مغل نے اس حوالے سے ایک ویڈیو ریکارڈ کرے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی حالانکہ برفانی تودے تلے دبنے والے نوجوان اپنے گرمیوں کے سیزن کی بستی میں اپنے (ڈھارے) عارضی مکانات دیکھنے گئے تھے۔
پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق مقدمہ کے اندراج کے بعد صداقت مغل روپوش ہو گیا جس کو پولیس نے جدید پولیس ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم کے زریعہ گرفتار کیا۔

کیا صداقت مغل واقعی روپوش تھے

پولیس کے دعوؤں کے اپنی جگہ اگر سوشل میڈیا کو دیکھا جائے تو صداقت مغل تواتر سے سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیاں شیئر کررہے تھے پولیس نے میرپور کے علاقہ چکسواری جہاں سے صداقت مغل کو گرفتار کیا وہاں بھی صداقت مغل نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور دیگر مصروفیات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا وادی نیلم ، مظفرآباد، میرپور اور راولپنڈی اسلام میں بھی وہ اپنی کھلے عام سرگرمیاں کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دیکھے گئے۔

صداقت مغل کی گرفتاری پر رد عمل

خود مختار کشمیر کی حامی تنظیموں سمیت دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے صداقت مغل کی گرفتاری کی مزمت کی ہے
امریکہ میں مقیم جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے وائس چیئرمین راجہ مظفر نے کہا ہے صداقت مغل کو غیر مشروط رہا کیا جائے۔
معروف قانون دان فضل محمود بیگ نے کہاہے کہ آزا کشمیر کے انقلابیو بلوچستان کی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے زیادہ نیلم ویلی کے پابند سلاسل صداقت مغل کشمیری کو آپکی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

صحافیوں کے تبصرے

صحافی حارث قدیر نے فیس بک پر لکھا ہے کہ صداقت مغل پہلے آدمی ضرور تھے جنہوں نے لکھا کہ یہ نوجوان آرمی کا خشک راشن لیکر جا رہے تھے لیکن واحد آدمی نا تھے اس کے علاوہ بہت سے لوگوں اور مقامی صحافیوں نے بھی یہی رپورٹ کیا ایک نوجوان نے جائے وقوعہ پر کھڑے ہوکر ایسی ہی ویڈیو ریکارڈ کی ساتھ برفانی تودے سے ملنے والا سامان دکھاتے ہوئے دعوا کیا کہ یہ آرمی کا سامنا ہے جو نوجان لیکر پوسٹ پر جا رہے تھے۔ ایسے میں صرف صداقت مغل کے خلاف مقدمات اور گرفتاری کئی سوالات کو جنم دے رہے ہیں۔

صحافی جلال الدین مغل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ آزاد کشمیر میں پچھلے کچھ دنوں سے پیش آنے والے واقعات کسی بھی طور پر حوصلہ افزاء نہیں-
پولیس اور ادارے انتظامی دھاک بٹھانے کے چکر میں نفرتوں کو ہوا دے رہے ہیں اور حالات کو اس نہج پر لے جایا جا رہا ہے کہ احتجاج کی پچھلی دو لہروں سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ لوگوں کو باہر نکلنا پڑے-
سوچنے سمجھنے والے دماغوں کی خاموشی اور جیسی تیسی دستیاب سیاسی قیادت کی کبوتر چشمی صورت حال کو مزید افسوس بنا رہی
کوئی سمجھ نہیں پا رہا، باگ ڈور کس کے ہاتھ ہے۔

وادی نیلم سے تعلق رکھنے والے صحافی و سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ریاست کے اندر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میں سب سے اہم کردار آزادی پسند تنظیموں کا ہے

ریاست میں خود مختار کشمیر کے حامیوں کی گرفتاریاں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کمزور کرنے اور ریاست میں خوف پھیلانے کی ایک منظم سازش ہے جسکا شکار پہلے مجتبی بانڈے اور صداقت کشمیری ہوۓ ہیں
مناسب یہی ہے کہ بلوچستان والے تجر باب آزاد کشمیر میں نہ کیے جائیں اور صداقت کشمیری کو رہا کیا جاۓ ۔

صداقت اور مجتبیٰ بانڈے قدر مشترک

صداقت مغل کشمیر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی کے نام سے ایک دھڑے کی قیادت کرتے ہیں جو ماضی میں بھی کئی مرتبہ گرفتار ہوئے صداقت مغل کشمیر وادی نیلم میں کنٹرول سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں پالڑی کے رہنے والے ہیں

اس سے قبل گزشتہ چند ماہ میں متعدد مرتبہ گرفتار ہونے والے خود مختار کشمیر کی حامی جماعت جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر خواجہ مجتبیٰ بانڈے کا تعلق بھی وادی نیلم سے ہی ہے۔حالیہ عرصے میں مجتبی بانڈے کے بعد صداقت مغل کشمیری وہ رہنما ہیں جنکی گرفتاری سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *