جموں کشمیر سال 2025 کی پہلی بھرپور بارش پہاڑی علاقوں میں برفباری(ویڈیو)
مظفرآباد، سرینگر،ایبٹ آباد(کی نیوز)
پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے سال 2025 میں پہلی مرتبہ بھرپور بارش ہو رہی ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت دیگر شہروں میں موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ہے
وادی نیلم وادی لیپہ کرناہ کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ زیریں علاقوں میں بارش جاری ہے مظفرآباد کے نواح میں مکڑا، گنجا پہاڑ ، پیر چناسی ٹاپ پر برفانی ہو رہی ہے ضلع باغ کے علاقوں گنگا چوٹی لسڈنہ ضلع پونچھ کی تولی پیر اور ضلع حویلی کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہو رہی ہے۔ ضلع میرپور ،بھمبر اور کوٹلی میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے
بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کے تینوں ریجن جموں ، وادی کشمیر اور کرگل لداخ میں کہیں بارش اور کہیں برفباری ہو رہی ہے۔
پاکستان کے زہر انتظام گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی برفباری اور بارش ہو رہی ہے۔ صوبہ کے پی کے ضلع ایبٹ آباد میں بارش اور سیاحتی علاقوں گلیات میں برفباری جاری ہے
خیبر پختون ہے کی سوات ویلی شانگلہ ویلی سمیت دیگر علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں برفباری ہو رہی ہے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہروں راولپنڈی ،لاہور سمیت دیگر میں بھی بارش نے موسم سہانا کر دیا ہے
بارش اور اور برفباری کا سلسلہ اگلے دو دن تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے ماضی کی نسبت جنوری اور فروری میں سال 2025 بارش اور برفباری میں غیر معمولی کمی کی وجہ سے شہری پریشان ہیں کیوں کہ پانی کی قلعت پیدا ہو گئی ہے قدرتی چشمے خشک ہو رہے ہیں اب امید ہو چلی ہے کہ ان مسائل میں کسی حد تک کمی ہو گی