حکومت کا کشمیر سپریم لیگ کیلئے سٹیڈیم نے سے انکار کردیا۔ سردار تنویر الیاس
اسلام آباد، سیف الاسلام(کی نیوز)
کشمیر سپریم لیگ کے نام سے ہونے والے کرکٹ کے بڑے مقابلے کیلئے ہونے والے ٹرائیل کیلئے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے سٹیڈیم دینے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے لیگ کی انتظامیہ اور محکمہ کھیل کے درمیان ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے
اس بات کا انکشاف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار تنویر الیاس اپنی کمپنی سردار گروپ آف کمپنی کے کشمیر سپریم لیگ ( کے ایس ایل) کے ساتھ پارٹنر بننے پر ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس معاہدے کے بعد سردار تنویر الیاس خان کشمیر سپریم لیگ کے سرپرست اعلی بن گئے ہیں
تقریب میں کشمیر سپریم لیگ کے چیئر مین محمد مسعود خان، معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی دیگر کرکٹرز سمیت اعلی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین اور افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کشمیر سپریم لیگ ٹرائلز کیلئے میدان فراہم نہیں کیا جا رہا وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی حوصلہ شکنی سے بھارت خوش ہوگا پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی پراپیگنڈے کو مسترد کرتےہوئے آزادکشمیر میں کرکٹ لیگ کیلئے این او سی جاری کر دیا بھارت کے واویلا کرنے کے باوجود کشمیر سپریم لیگ منعقد ہوگا
وزیراعظم کو یہ بات سمجھ نہیں آتی کون سا بدنام زمانہ نعرہ ہے جو آزادکشمیر میں نہیں لگ رہا بدقسمتی سے آزادکشمیر حکومت کا روئیہ انتہائی مایوس کن ہے قومی اداروں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر سپریم لیگ کو پروموٹ کرنے کیلئے انتہائی مثبت روئیہ اختیار کیا آزادکشمیر حکومت ہر چیز کو خراب کرتی ہے

نوجوانوں کومنفی سرگرمیوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے لوگ کرکٹ کے ساتھ جنون کی حد تک محبت رکھتے ہیں کشمیر سپریم لیگ کو کامیاب کرکے مثال بنانا چاہتے ہیں تاکہ کشمیر کا مثبت چہرہ سامنے آئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی سطح پر سامنے لانے کا موقع دیا جائے حویلی یا عباس پور کا بچہ شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کیوں نہیں بن سکتا حکومت کو ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے وزیراعظم آزادکشمیر سے رابطہ نہیں ہوا وزیر کھیل عاصم بٹ کو فون کیا تھا انہوں نے کہا کہ ملتان کے قریب ہوں مجھے آواز نہیں آرہی مجھے کہا کہ اپکے پاس حاضر ہو جاوں گا میں نے کہا قومی سطح کا ایونٹ ہو رہا ہے اسکی سرپرستی کریں وزیر سپورٹس اور ڈی جی کو پیغام بھیجا ہے وزیر سپورٹس نے کہا کہ منگل کو ملوں گا چودہ اپریل کو سٹیڈیم خالی ہے
مصنف کے بارے میں
تازہ ترین خبروں
خبریں04/18/2025کشمیر سپریم لیگ گلگت سے ٹرائیل کا آغاز شاہد آفریدی کو دیکھنے نوجوانوں کا ہجوم امڈ آیا
خبریں04/12/2025حکومت کا کشمیر سپریم لیگ کیلئے سٹیڈیم نے سے انکار کردیا۔ سردار تنویر الیاس
خبریں04/04/2025ایکشن کمیٹیوں کے رہنماؤں پر بغاوت، فوج کی توہین ، نفرت پھیلانے کے مقدمات، دو گرفتار
رائے04/03/2025پاکستان کا معاشی مسئلہ افراط زر نہیں ؛ کم آمدن ہے